ممبئی، 14؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )فلم ساز پرکاش جھا کا کہنا ہے کہ بلیک منی پر روک لگانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے500اور1000روپے کے نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کے فیصلے سے ابھی بھلے ہی پریشانی ہو رہی ہو لیکن اس قدم کو ایک موقع دیا جانا چاہیے ۔64سالہ فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ بدعنوان نظام کو صاف کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔جھا نے ٹوئٹ کیا’نقدسے آزاد نظام میں جانا ایک بڑا اور تکلیف دہ عمل ہے، لیکن یہ نظام کو تبدیل کرنے کا ایک طریقہ ہے،اس خیال کو ایک موقع ملنا چاہیے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی نوٹ بندی کی پہل کی تعریف کرنے والوں میں پرکاش جھا کا نام نیا ہے۔اس سے پہلے امیتابھ بچن، جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار رجنی کانت، کرن جوہر، انوراگ کشیپ، شاہ رخ خان، عامر خان، ایشوریہ رائے بچن سمیت کئی دیگر فنکاروں نے مودی کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔